تونسہ شریف :بچوں کی سکول وین کو حادثہ ,چار بچوں سمیت ڈرائیور زخمی

May 18, 2024 | 10:37:AM
تونسہ شریف :بچوں کی سکول وین کو حادثہ ,چار بچوں سمیت ڈرائیور زخمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عظمت بزدار)تونسہ شریف میں بچوں کو سکول پہنچانے والی وین کو حادثہ ,چار بچوں سمیت ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

ریکسیوحکام کے مطابق  تونسہ شریف میں انڈس ہائی وے روڈ پر پرانے ٹول پلازہ کے قریب بچوں کو سکول پہنچانے والے ہائی ایس وین کا ٹائر پھٹ گیا ،جس سے وہ بے قابو ہو کر پل کی دیوار کو لگ کر الٹ گئی اور  ہائی ایس میں سوار ڈرائیور سمیت چار بچے شدید زخمی ہو گئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق  زخمیوں کو ریسکیو نے تونسہ ہسپتال کے ٹراما سنٹر منتقل کردیا جہاں دو بچوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جبکہ ڈرائیور بھی شدید زخمی ہوگیا، دو اور بچوں کے ہاتھ اور پاوں فریکچر ہو گئے ہیں، سکول کے بچوں کا تعلق مختلف سکولوں سے ہے جو کہ دیہاتوں سے تونسہ پڑھنے آتے ہیں.

یہ بھی پڑھیں:چیئرمین نیب کی ملاقاتیں؟بڑی وجہ سامنے آگئی