بیرونی قرض کی ادائیگی، زرمبادلہ ذخائر کم ہو کر 4.31 ارب ڈالر رہ گئے

May 18, 2023 | 23:15:PM
بیرونی قرض کی ادائیگی، زرمبادلہ ذخائر کم ہو کر 4.31 ارب ڈالر رہ گئے
کیپشن: ڈالرز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بیرونی قرضوں کی ادائیگی کے باعث مرکزی بینک کے ذخائر کم ہو کر 4.31 ارب ڈالر رہ گئے۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 12 مئی تک بیرونی قرض کی مد میں 7.20 کروڑ ڈالر کی ادائیگی کی گئی،سٹیٹ بینک کے ذخائر 4.38 ارب ڈالر سے کم ہوکر 4.31 ارب ڈالر رہ گئے ۔
مرکزی بینک کاکہناہے کہ 12 مئی تک کمرشل بینکوں کے ذخائر 1.80 کروڑ ڈالر اضافے سے 5.62 ارب ڈالر سے تجاوز کرگئے،ملکی مجموعی ذخائر 5.30 کروڑ ڈالر کمی سے 9ارب 93کروڑ 70لاکھ ڈالر رہ گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کے رکن سندھ اسمبلی عمران علی شاہ کا پارٹی چھوڑنے کا اعلان