سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ عہدے سے فارغ، امداد اللہ بوسال نئے سیکریٹری خزانہ تعینات

May 18, 2023 | 19:24:PM
سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ عہدے سے فارغ، امداد اللہ بوسال نئے سیکریٹری خزانہ تعینات
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (بابر شہزاد ترک) وفاقی بجٹ سے قبل اہم فیصلہ لیتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے سیکرٹری خزانہ حامد یعقوب شیخ کو عہدے سے ہٹا دیا۔ شہباز شریف نے حامد یعقوب کی جگہ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے امداد اللہ بوسال کو وفاقی سیکرٹری خزانہ تعینات کر دیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 22 کے حامد یعقوب شیخ کو اسٹیبلشمںٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ گریڈ 22 کے امداد اللہ بوسال کو سیکریٹری خزانہ ڈویژن مقرر کیا گیا جو اسپیشل سیکریٹری خزانہ ڈویژن تعینات تھے۔

بلوچستان حکومت میں تعینات گریڈ 21 کے وقاص علی محمود کا تبادلہ کر دیا گیا۔ وقاص علی محمود کو ایڈیشنل سیکریٹری ہائوسنگ و ورکس ڈویژن تعینات کر دیا گیا۔ تقرر و تبادلے فوری اور تاحکم ثانی نافذالعمل ہیں۔ اسٹیبلشمںٹ ڈویژن نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیئے۔