مدیحہ امام کی سیٹ پر واپسی، سب کا منہ میٹھا کروادیا

May 18, 2023 | 15:50:PM
 اداکارہ مدیحہ امام نے نکاح کے بعد اپنے ڈرامے کے سیٹ پر مٹھائی کے ساتھ واپس کی‘ سب  کا منہ میٹھا کروادیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اداکارہ مدیحہ امام نے نکاح کے بعد اپنے ڈرامے کے سیٹ پر مٹھائی کے ساتھ واپس کی‘ سب  کا منہ میٹھا کروادیا۔

 حال ہی میں شادی کرنے والی اداکارہ کی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں وہ اپنے ڈرامے کے سیٹ پر مٹھائی کی ٹوکری کے ہمراہ آئی ہیں اور پاکستانی اداکارہ صبا فیصل کو مٹھائی پیش کرتی ہیں۔

صبا فیصل مدیحہ سے مٹھائی کھلانے کی وجہ دریافت کرتی ہیں جس پر مدیحہ کہتی ہیں کہ میری شادی کی خوشی میں ہے یہ مٹھائی۔ صبا یہ بات سن کر بے حد خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہتی ہیں ہم شریک ہوگئے، لیکن ہم کراچی میں بھی اس خوشی میں ایک تقریب منعقد کریں گے۔

مزید پڑھیں:  پاکستانی ڈرامہ عربی زبان میں پیش ہونے کیلئے تیار

اداکارہ نے اس موقع پر سبز رنگ کی لانگ فراک اور گلابی رنگ کا دوپٹہ زیب تن کیا ہے جسکی تصاویر انہوں نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر بھی شئیر کیں۔