ایران کے صدر نے انٹیلی جنس کے وزیر اسمٰعیل خطیب کے شہید ہونےکی تصدیق کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے ایران کے انٹیلی جنس کے وزیر اسمٰعیل خطیب کے اسرائیلی بمباری سے مارے جانے کی تصدیق کر دی۔
صدر مسعود پیزشکیان نے ایکس پر ایک بیان میں کہا کہ اسمٰعیل خطیب کی شہادت کا واقعہ اسرائیل کا ایک بزدلانہ اقدام ہے، اس واقعے پر پورا ملک سوگوار ہے۔
سب سے پہلے اسرائیل کے وزیر دفاع اسرائیل کاتز نے بتایا تھا کہ اسمٰعیل خطیب کو منگل اور بدھ کی درمیانی رات بمباری کر کے مار دیا گیا ہے۔ اس کے کچھ گھنٹے بعد اسرائیل کی فوج نے اسمٰعیل خطیب کے مارے جانے کا اعلان دہرایا۔
آج تہران میں ایران کے نیشنل سکیورٹی کونسل کے سربراہ علی لاریجانی اور بسیج کے کمانڈر غلام رضا سلیمانی اور کئی دیگر سینئیر افسروں کے جنازے ہوئے جن مین ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ اسرائیل کی ائیر فورس نے گزشتہ روز ایران کی قومی سلامتی کے مشیر علی لاریجانی کو ان کے بیٹے مرتضیٰ کے ہمراہ اور بسیج کے کماندر غلام رضا سلیمانی کو ان کے کئی نائب کمانڈروں کے ساتھ دو الگ الگ حملوں میں شہید کر دیا تھا۔ یہ لوگ کئی روز سے خود پو پوشیدہ رکھے ہوئے تھے۔
ایرانی ذرائع ابلاغ میں بعد میں بتایا گیا کہ علی لاریجانی کو مشرقی تہران میں اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ اپنی بیٹی سے ملنے گئے ہوئے تھے۔
آج شام ایران کے صدر مسعود پیزشکیان نے اسرائیلی حملے میں ایران کے انٹیلی جنس کے وزیر اسماعیل خطیب کی شہادت کی تصدیق کردی۔
مسعود پیزشکیان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ اسماعیل خطیب کی شہادت کا واقعہ اسرائیل کا ایک بزدلانہ اقدام ہے، اس واقعے پر پورا ملک سوگوار ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: ایران کے وزیرانٹیلی جنس اسمعیل خطیب بھی شہید ہو گئے، اسرائیل کا دعویٰ
یہ بھی پڑھیئے: اسمٰعیل خطیب کا ایرانی حکومت کو چلانےمیں کلیدی کردار تھا، اسرائیلی فوج نے بھی شہید ہونےکااعلان کردیا