عیدالفطر کی نماز کے اجتماعات کے اوقات جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(محمد عثمان )اسلام آباد کی مختلف مساجد اور امام بارگاہوں میں عیدالفطر کی نماز کے اوقات جاری کر دیے گئے ۔
فیصل مسجد میں نماز عید صبح 7بجکر تیس بجے ادا کی جائے گی جبکہ گولڑہ شریف دربار مسجد میں بھی یہی وقت مقرر کیا گیا ہے۔
جامع مسجد شمس العارفین جی نائین تھری میں عیدالفطر کی نماز 7:45 اورمرکزی امام بارگاہ جی سکس میں 7:45 پر ادا کی جائے گی۔جامع مسجد تقویٰ جی سکس فور میں عید الفطر کی نماز 6:30 اورجامع مسجد المجاہد جی نائن ون میں 7:15 بجے ادا کی جائے گی۔
مرکزی جامع مسجد الحرا سیکٹر جی سیون ٹو میں عید الفطر کی نماز 07:30 بجے،جامع مسجد زہراء سی ڈی اے کالونی شاہین مارکیٹ آئی ٹن ون میں07:30 بجے ،جامع مسجد سیدنا حسن سٹریٹ 61 سیکٹر جی 9/4 میں 8 بجے اورجامع مسجد مدنی ڈھوک نور خان مین مری روڈ اسلام آباد میں 7.30 بجے ادا کی جائے گی۔
جامع مسجد مدنی سٹریٹ نمبر 12 سیکٹر F-6/3میں عید الفطر کی نماز 07:30 بجے،جامع مسجد اقصیٰ ایم این اے ہاسٹل سیکٹر G-5/1 میں 07:30 بجے،جامع مسجدالمصطفیٰ G-7/4 میں 8 بجے،جامع مسجد المجتبیٰ پریس کالونی سیکٹر G-7/4 میں 8:00 بجے ،جامع مسجدطیبہ جی سیون تھری ٹو اسلام آباد میں 07:15 بجے اورجامع مسجد اثنا عشری و امام بارگاہ جی سکس ٹو میں07:30 بجے ادا کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں:عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں 3 فیصد تک کمی
جامع مسجد عشرہ مبشرہ جی ایٹ ٹو میں نماز عیدالفطر 07:15اورجامعہ مسجد الفرقان سیکٹر ای سیون میں عید الفطر کی نماز 07:30 پر ادا کی جائے گی۔