بانی PTIسے ملاقاتوں کے کیسز میں بڑی پیش رفت سامنے آ گئی

Mar 18, 2025 | 18:58:PM
بانی PTIسے ملاقاتوں کے کیسز میں بڑی پیش رفت سامنے آ گئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احتشام کیانی) بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں سے متعلق کیسز میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، اسلام آباد ہائیکورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں سے متعلق کیسز کیلئے لارجر بنچ تشکیل دے دیا۔ 

تفصیلات مطابق بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں سے متعلق کیسز   کے حوالے سے تشکیل دیئے جانیوالے بنچ کے سربراہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر ہوں گے۔ اس کے علاوہ  جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس اعظم خان بھی لارجر بنچ کا حصہ ہوں گے ۔ تشکیل دیئے جانے والا بنچ بانی پی ٹی آئی سے ملاقاتوں کے متعلق دائر کئے جانیوالے20 سے زائد کیسز   سنے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی نےسانحہ جعفر ایکسپریس کی مذمت اور افسوس کا اظہار کیا ہے، بیرسٹر گوہر