چیئرمین پی سی بی کے اہم فیصلے، سلیکشن کمیٹی کو مزید بااختیار بنایا جائے گا

Mar 18, 2024 | 13:35:PM
چیئرمین پی سی بی کے اہم فیصلے، سلیکشن کمیٹی کو مزید بااختیار بنایا جائے گا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹ سلیکشن کمیٹی کو مزید بااختیار بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق چیئرمین سید محسن  نقوی سلیکشن کمیٹی کو با اختیار دیکھنا چاہتے ہیں، وہ سلیکشن کمیٹی کے کسی معاملات میں  دخل نہیں دیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ  کپتانی کے حوالے سے بھی اب سلیکشن کمیٹی کو اختیار دیا جائے گا، سلیکشن کمیٹی سمیت جس شعبے کو بھی بااختیار بنایا جائے گا اس کا وہی جوابدہ ہوگا۔

یہ بھی پڑھیے: پی ایس ایل 9 کا فاتح کون ؟اسلام آباداور ملتان کا فائنل ٹاکرا

   ذرائع نے بتایا کہ چیف سلیکٹر وہاب ریاض کے ساتھ دیگر سلیکٹرز کا فیصلہ بھی ایک ہفتے کے اندر ہوگا، قومی کرکٹ ٹیم کے کوچز کا بھی  جلد از جلد تقرر کرنے کا فیصلہ ہے۔

ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ پی سی بی نے کوچز کے حتمی فیصلے کیلئے ایک ہفتے کا ٹارگٹ رکھ لیا گیا ہے۔