پی ایس ایل میچز کے شیڈول کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع

Mar 18, 2021 | 19:42:PM
پی ایس ایل میچز کے شیڈول کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 کے ملتوی ہونے والے میچز کے شیڈول کا اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے۔
 تفصیلات کے مطابق پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائز کے درمیان شیڈول کیلئے دو سے تین آپشنز پر غور کیا جارہا ہے، دو روز میں پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز کے درمیان حتمی مشاورت متوقع ہے۔
خیال رہے کہ پی ایس ایل سیزن 6 کے 34 میں سے 14 میچز ہو سکے تھے، کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث لیگ کو ملتوی کردیا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے بقیہ میچز 23 مئی سے 20 جون تک کروانے کی تجویز سمیت کھلاڑیوں کیلئے 7 دن کے سخت قرنطینہ کی تجویزدی گئی ہے۔بائیو سیکور ببل کیلئے غیر ملکی کمپنی کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

یاد رہے کہ کھلاڑیوں کو کورونا ہونے کے باعث پاکستان سپر لیگ سکس کو ملتوی کردیا گیا تھا ، امید ہے کہ آئنذہ ہفتے پی ایس ایل کے ملتوی ہونیوالے میچز کا شیڈول جاری کردیا جائیگا اور کرکٹ کے شائقین میچ دیکھ سکیں گے۔