سیکرٹری سینیٹ نے یوسف رضاگیلانی کو مسترد شدہ ووٹ دینے سے انکارکردیا

Mar 18, 2021 | 18:38:PM
سیکرٹری سینیٹ نے یوسف رضاگیلانی کو مسترد شدہ ووٹ دینے سے انکارکردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24 نیوز) سیکرٹری سینیٹ نے چیئرمین کے الیکشن میں ہارنے والے پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کو مسترد شدہ ووٹ دینے سے انکار کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری سینیٹ کی جانب سے کہا گیا کہ ہم نے ریکارڈ سیل کر دیا ہے، اب اسے عدالت کے حکم پر ہی ڈی سیل کیا جائے گا۔ یہ مسترد شدہ ووٹ لینے یوسف رضا گیلانی کے وکیل ان کے پاس پہنچے تھے۔

 پیپلزپارٹی کے وکیل نے بتایا ہے کہ سیکرٹری سینیٹ نے مسترد شدہ ووٹ دینے انکار کیا تاہم دیگر دستاویزات فراہم کر دی ہیں۔ دستاویزات کی جانچ پڑتال کے بعد عدالت سے جلد از جلد رجوع کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ چیئرمین سینیٹ کے اجلاس میں حکمران جماعت اور اتحادیوں کے امیدوار صادق سنجرانی پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کو شکست دینے کے بعد دوبارہ چیئرمین منتخب ہو چکے ہیں۔
واضح رہے کہ پولنگ کے دوران پریزائیڈنگ افسر کی جانب سے یوسف رضا گیلانی کے نام کے اوپر مہر لگانے کی وجہ سے انہیں مسترد کر دیا تھا۔ اس فیصلے کیخلاف پیپلز پارٹی نے شدید احتجاج کرتے ہوئے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹانے کا اعلان کیا تھا۔
 پیپلز پارٹی کے پاس سینیٹ میں اپنے 21 ووٹ ہیں، اے این پی اور بی این پی مینگل نے بھی پیپلز پارٹی کو حمایت کی یقین د ن لیگ بھی سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر کے امیدوار کے لئے ڈٹ گئی ہے۔ شاہد خان عباسی نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے اپوزیشن لیڈر کا عہدہ ن لیگ کو دیا تھا، پی ڈی ایم کا اتفاق تھا کہ ن لیگ اپوزیشن لیڈر نامزد کرے گی، ن لیگ نے اعظم نذیر تارڑ کو اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا ہے۔
 اے این پی اور بی این پی مینگل کے سینیٹ میں دو، دو ارکان ہیں۔ پیپلز پارٹی 25 سینٹرز کے دستخطوں سے درخواست چند روز میں سینٹ سیکرٹریٹ جمع کروائے گی۔