18,18گھنٹے ہونیوالی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ مسلم لیگ ن نےکیا،مریم اورنگزیب

Mar 18, 2021 | 15:51:PM
18,18گھنٹے ہونیوالی لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ مسلم لیگ ن نےکیا،مریم اورنگزیب
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 2013 میں 18 گھنٹے لوڈشیڈنگ تھی جبکہ نواز شریف کی قیادت نے 2018 میں صفر لوڈشیڈنگ کی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ  2018 میں سلیکٹڈ، جعلی اور کھلنڈروں کا ٹولہ مسلط کیا گیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا  کہ مسلم لیگ ن نے پورے ملک میں موٹروے کا جال بچھاکر عوام کو کم وقت میں بہترین سفری سہولیات دیں ۔

اُنہوں نے کہا کہ آج ملک پر سیلیکٹڈ ٹولہ مسلط ہے، اس نے پاکستانی عوام کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ 2018 میں ملکی معیشت 5.8 فیصد پر ترقی کر رہی تھی جبکہ آج مہنگائی کی شرح 14سے 16فیصد ہے۔