پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز   کیلئے23 مئی سے 20 جون تک کی تاریخیں تجویز ، اعلان آئندہ ہفتے متوقع

Mar 18, 2021 | 11:43:AM
پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز   کیلئے23 مئی سے 20 جون تک کی تاریخیں تجویز ، اعلان آئندہ ہفتے متوقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد ملتوی ہونیوالے پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کے انعقاد کیلئے 23 مئی سے 20 جون تک کی تاریخیں تجویز کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہےکہ  پی ایس ایل کے باقی ماندہ میچز کے شیڈول کا باضابطہ اعلان آئندہ ہفتے متوقع ہے اور اس سلسلے میں پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز کے درمیان شیڈول کے 2 سے3 آپشنز پر غور جاری ہے تاہم آئندہ 2 روز میں پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائزز کے درمیان حتمی مشاورت متوقع ہے۔ رواں ہفتے بھی پاکستان کرکٹ بورڈ اور پاکستان سپر لیگ فرنچائزز کے درمیان شیڈول پر تفصیلی بات چیت ہو چکی ہے،باقی میچز کے انعقاد کے لئے 23 مئی سے 20 جون تک تاریخیں تجویز کی گئی ہیں جبکہ  کھلاڑیوں کے لئے7 روز کے سخت قرنطینہ کی تجویز بھی سامنے آئی ہے۔اس کے علاہو  بائیو سکیور ببل کے لئےغیر ملکی کمپنی کی خدمات حاصل کی جائیں گی اور کھلاڑیوں کی دستیابی یا عدم دستیابی کے فیصلے کے بعد ڈرافٹ کا انعقاد ہو گا۔