ڈسکہ میں دھاندلی کس جماعت نے کی ۔۔؟ نیا عوامی سروے آگیا

Mar 18, 2021 | 11:07:AM
 ڈسکہ میں دھاندلی کس جماعت نے کی ۔۔؟ نیا عوامی سروے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ڈسکہ این اے 75 کے انتخابی دنگل میں کس جماعت نے دھاندلی کروائی۔۔ ووٹرز  کی اکثریت نے 19 فروری کے ضمنی انتخاب میں دھاندلی کا سب سے زیادہ ذمہ دار تحریک انصاف کو ٹھہرا دیا جب کہ  دوسرے نمبر پر مسلم لیگ (ن)  ذمے دار قرار  پائی۔

گیلپ پاکستان کے سروے میں 32 فیصد افراد نے پی ٹی آئی اور 12 فیصد نے (ن) لیگ کو دھاندلی کا ذمہ دار قرار دیا۔ایپسوس کے سروے میں 47 فیصد نے پی ٹی آئی اور 12 فیصد نے مسلم لیگ (ن)  جب کہ  پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں 36 فیصد نے تحریک انصاف اور 24 فیصد نے (ن) لیگ پر انگلی اٹھائی۔ 

ایپسوس سروے میں 67 اورگیلپ پاکستان کے سروے میں 60 فیصد افراد نے ڈسکہ میں دوبارہ ضمنی الیکشن کرانے کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کی حمایت کی جب کہ پلس کنسلٹنٹ کے سروے میں 40 فیصد نے دوبارہ انتخاب کی مخالفت کی۔سروے میں این اے 75 سے 3 ہزار سے زائد ووٹرز کی رائے شامل کی گئی۔