ماہانہ بجلی کے بل کے برابر قسط! مڈل کلاس طبقے کیلئے سولر لگوانے کا پلان آگیا

Jun 18, 2026 | 21:15:PM
ماہانہ بجلی کے بل کے برابر قسط! مڈل کلاس طبقے کیلئے سولر لگوانے کا پلان آگیا
کیپشن: سولرپینلز، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک)وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے مڈل کلاس طبقے کیلئے بہترین سولر پلان کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ شہری اپنے ماہانہ بجلی کے بل کے برابر ہی قسط ادا کر کے سولر سسٹم لگوا سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا مڈل کلاس طبقے کو بجلی کے بھاری بلوں سے مستقل نجات دلانے کے لیے ایک بہترین اور تاریخی ‘سولر قسط پلان’ تیار کیا ہے۔

سید مراد علی شاہ کا بتانا تھا کہ پلان کے تحت شہری اپنے ماہانہ بجلی کے بل کے برابر ہی قسط ادا کر کے سولر سسٹم لگوا سکیں گے، جیسے اگر کسی کا ماہانہ بجلی کا بل 25 ہزار روپے آتا ہے تو وہ سولر لگوا کر ماہانہ 25 ہزار روپے ہی قسط ادا کرے گا۔

انھوں نے کہا کہ اگلے 3 سے 4 سالوں میں جیسے ہی یہ قسطیں پوری ہوں گی، وہ بجلی کے بلوں سے ہمیشہ ہمیشہ کے لیے آزاد ہو جائے گا۔

پوسٹ بجٹ پریس کانفرنس کے دوران وزیرِ اعلیٰ کا کہنا تھا کہ مڈل کلاس طبقے کو ریلیف دینے کے لیے سستے قرضوں کی خصوصی سکیم اور کراچی میں ‘سندھ انٹرنیشنل فنانشل سینٹر’ قائم کرنے کا بھی اعلان کیا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ صدر آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر اب سندھ حکومت چھوٹی سکیموں سے نکل کر میگا پروجیکٹس پر کام کر رہی ہے، جس کے تحت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے ‘کیٹی بندر پورٹ’ کا عظیم الشان منصوبہ بنایا جا رہا ہے جس کے لیے صدر زرداری نے چین سے باقاعدہ بات چیت بھی مکمل کر لی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افسوسناک خبر ! قبر کھودنے والوں پر آسمانی بجلی آ گری