سینئراداکارہ بشریٰ انصاری نے ہونٹوں پر فلرز کروانے کی خبروں کی تردید کر دی

Jun 18, 2026 | 20:23:PM
سینئراداکارہ بشریٰ انصاری نے ہونٹوں پر فلرز کروانے کی خبروں کی تردید کر دی
کیپشن: بشریٰ انصاری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے ہونٹوں پر فلرز کروانے کی خبروں کی تردید کر دی۔

بشریٰ انصاری نے حال ہی میں سوشل میڈیا پرشیئر کی گئی ایک ویڈیو میں اپنے بارے میں گردش کرنے والی افواہوں پر کھل کر بات کی۔

اداکارہ کاکہنا تھاکہ وہ ہونٹوں پر کسی قسم کا کاسمیٹک ٹریٹمنٹ یا فلرزنہیں کرواتیں،تاہم بعض لوگ ان پربلاوجہ ایسےالزامات لگاتے ہیں،لوگ اکثر تبصرہ کرتے ہیں کہ انہوں نےاپنی شکل میں تبدیلی کروا لی ہے،حالانکہ حقیقت اس کے برعکس ہے۔

بشریٰ انصاری نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ناظرین انہیں گزشتہ کئی دہائیوں سے دیکھ رہے ہیں، اگر وہ واقعی ہونٹوں کو مصنوعی طور پر بڑا کرواتیں تو یہ تبدیلی سب کو فوراً محسوس ہو جاتی،اپنی قدرتی شخصیت اور انداز کو ہی ترجیح دیتی ہیں، میرا اوپر والا ہونٹ پتلا ہے اسے موٹا کرنے کیلئے آؤٹ لائن لگاتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:افسوسناک خبر ! قبر کھودنے والوں پر آسمانی بجلی آ گری