بھارت نےکشمیری طلباء کو ایران کی لرزتی فضاؤں میں بےیارومددگار چھوڑ دیا ، والدین پریشان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(احمد منصور) بھارت نے مقبوضہ کشمیر کے طلباء کو ایران میں بے یار و مددگار چھوڑ دیا،نئی دہلی کی سردمہری ایران میں موت کی دہلیز پر کھڑے کشمیری طلبہ کے لیے تکلیف دہ ہے۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق تہران کی میزائلوں سے لرزتی فضاؤں میں بھارتی حکومت نے کشمیری طلبہ کو بے یارومددگار چھوڑ دیا ، تہران اور اہواز کے ہاسٹلز میں سائرنوں کی گونج میں کشمیری طلبہ اپنی قسمت کے منتظر ہیں، نئی دہلی کی سردمہری ایران میں موت کی دہلیز پر کھڑے کشمیری طلبہ کے لیے تکلیف دہ ہے،جنگی آگ میں جھلستے ایرانی شہروں میں کشمیری والدین کی دعائیں اور ٹیلی فون کالزبے اثر ہو گئے ہیں، پاکستان اور عرب ممالک اپنے طلبہ کو بچا کر اپنے وطن لے گئے، مگر بھارت نے کشمیریوں کو تنہا چھوڑ دیا۔

رپورٹ کے مطابق اگر یہ مظلوم طلبہ کشمیری مسلمانوں کے بجائے ہندو ہوتے تو حکومتی رویہ شاید مختلف ہوتا، کشمیر کی مجبور ماؤں کی چیخیں دہلی کے ایوانِ اقتدار کے در و دیوار سے ٹکرا کر لوٹ آئیں ہیں۔اس حوالے سے جموں و کشمیر اسٹوڈنٹس ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کو خط لکھا، مگر اس خط کا کوئی جواب نہ آیا،ابھی 1500 طلبہ ایران میں ہیں،بھارتی سفارت خانہ خاموش تماشائی بن کر ایران میں کشمیری طلبہ کی بے بسی دیکھ رہاہے،دنیا بھر کے میڈیا میں ایرانی جنگ کی خبریں گونج رہی ہیں، کشمیری طلبہ کا ذکر کہیں سنائی نہیں دے رہا۔ایک کشمیری کشمیری طالبہ کا کہنا ہے کہ ”ہم ٹیلی فون کالز کر رہے ہیں مگر سفارتخانہ خاموش ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سیٹی زبان استعمال کرنیوالے صرف چند ہزار لوگ رہ گئے، یونیسکو کا انتباہ