کراچی کی 20 سڑکوں پر رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد

Jun 18, 2025 | 09:19:AM
کراچی کی 20 سڑکوں پر رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )کراچی کی 20 سڑکوں پر رکشوں کے داخلے پر پابندی عائد کردی گئی جن میں شارع قائدین، چندریگر روڈ، شیرشاہ سوری روڈ، عبداللہ ہارون روڈ بھی شامل ہیں۔

  کمشنر کراچی نے شہر کی 20 سڑکوں پر رکشوں کے داخلے پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، پابندی ڈی آئی جی ٹریفک کی سفارش پر لگائی گئی ہے۔

 یہ بھی  پڑھیں:ایران نے پھر اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کر دی،عمارتیں ملبے کاڈھیر ، 24 ہلاک 

نوٹی فکیشن کے مطابق شارع فیصل، شاہراہ قائدین، آئی آئی چندریگرروڈ، شیرشاہ سوری روڈ، شہید ملت روڈ، عبداللہ ہارون روڈ اور شاہراہ پاکستان سمیت شہر کی 20 سڑکوں پر رکشیں داخل نہیں ہوسکیں گے۔

نوٹی فکیشن میں کہا گیا کہ پابندی کی خلاف ورزی پر مقدمہ درج کیا جائے گاجب کہ ٹریفک پولیس کو پابندی پر عملدرآمد کرانے کے لئے اختیارات بھی دے دیئے گئے۔