ایران نے پھر اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کر دی،عمارتیں ملبے کاڈھیر ، 24 ہلاک
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )ایران نے آپریشن وعدہ صادق سوم کی دسویں لہر کا آغاز کر دیا، اسرائیل پر پھر ہائپرسونک اور فتح ون میزائلوں سے حملہ، اسرائیلی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ بھی کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ایران نے اسرائیل پر پھر ہائپرسونک اور فتح ون میزائلوں سے حملہ کردیا، اسرائیلی فضائی حدود پر مکمل کنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ بھی کر دیا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق تل ابیب، یروشلم اور شیرون میں 30سے زائد میزائل داغے گئے۔ عمارتیں ملبے کاڈھیربن گئیں،ترجمان پاسدراران انقلاب نے اہم اسرائیلی فوجی انٹیلی جنس مرکز کو بھی تباہ کرنے کادعویٰ کیا ہے۔ حملوں کے بعد پورے اسرائیل میں خطرے کے سائرن بج اٹھے۔ اسرائیلی حکومت نے شہریوں کو بنکر میں جانے کی ہدایت کردی۔
یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اہم ملاقات آج ہوگی
دوسری جانب امریکن میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا کے جنگ میں شامل ہونے پر ایران نے امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کی تیاری مکمل کر لی،امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کادعویٰ ،ایرانی حملوں میں ہلاک اسرائیلیوں کی تعداد24ہوگئی،600سے زائد زخمی ہو چکے۔
پاسداران انقلاب کے ترجمان نے قرآن مجید کی سورہ البقرہ کی آیت سے اپنے بیان کا آغاز کیا۔ ترجمان نے کہا کہ اگر کوئی تم پر حملہ کرے تو اسی انداز سے جواب دو۔
ترجمان پاسداران انقلاب کا کہنا تھا کہ ایران کی جانب سے اسرائیلی حکومت کے وہ فضائی اڈے نشانہ بنائے گئے جو ایرانی شہریوں اور بنیادی ڈھانچے پر دہشت گرد حملوں کے لیے استعمال کیے گئے تھے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ حملے بتدریج جاری رہیں گے۔