فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اہم ملاقات آج ہوگی

Jun 18, 2025 | 08:56:AM
فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اہم ملاقات آج ہوگی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24  نیوز )فیلڈ مارشل عاصم منیر اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان اہم ملاقات آج ہوگی.

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے آج ایک اہم ملاقات طے پا گئی ہے، جس کی وائٹ ہاؤس نے باقاعدہ تصدیق کر دی ہے۔ ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ ملاقات واشنگٹن میں ظہرانے پر ہوگی اور اس کا انعقاد کیبنٹ روم میں کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق ملاقات امریکی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے اور پاکستانی وقت کے مطابق رات دس بجے کے قریب متوقع ہے۔ سیکیورٹی اور حساس نوعیت کے باعث اس ملاقات میں میڈیا یا صحافیوں کو شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ تاہم امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بعد ازاں اس ملاقات سے متعلق کچھ تفصیلات جاری کیے جانے کا امکان ہے۔

  یہ بھی پڑھیں:پاکستان نے غزہ کی صورتحال کو انسانیت کے ضمیر پر دھبہ قرار دے دیا

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب خطے کی صورتحال اور پاک امریکہ تعلقات میں کئی اہم پہلو عالمی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی یہ سفارتی سرگرمی دونوں ممالک کے مابین دفاعی اور اسٹریٹجک تعاون کو نئی جہت دینے کا پیش خیمہ ثابت ہوسکتی ہے۔