ملک کے مختلف علاقوں میں بارش برسنے کا امکان

Jun 18, 2024 | 11:27:AM
ملک کے مختلف علاقوں میں بارش برسنے کا امکان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شدید گرمی کے بعد راولپنڈی ، اسلام آباد اور پشاور میں بادل برس پڑے، جس سے گرمی کی شدت میں کمی آ گئی۔

 شہری ہو جائیں تیار، ملک کے مختلف علاقوں میں آج  بھی بارش برسنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات نے اسلام آباد سمیت مختلف مقامات پر مزید بارش کی پیشنگوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت بالائی پنجاب، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے عید کے دوسرے روز مختلف شہروں میں بادل برسنے کی پیشگوئی کی ہے، اسلام آباد میں مطلع ابر آلود ہے، وفاقی دارالحکومت میں چند مقامات پر شام اور رات میں بارش متوقع ہے۔

موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت بالائی پنجاب، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر اور گلگت بلتستان میں تیز آندھی، جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے جنوبی وسطی علاقوں میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں سمندری ہوائیں 30 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں ، شہر قائد میں رات کے وقت میں بوندی باندی کا امکان ہے۔

دوسری جانب بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا جبکہ جنوبی و وسطی اضلاع میں گرد آلود ہوائیں اور جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔