فیٹف کا بیان پاکستان کی عالمی ساکھ کی بحالی کا اعتراف ہے: شہباز شریف

Jun 18, 2022 | 11:46:AM
 فیٹف کا بیان پاکستان کی عالمی ساکھ کی بحالی کا اعتراف ہے: شہباز شریف
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی جانب سے تمام شرائط پوری کرنے کے فیٹف کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’الحمدللہ‘‘ ’وائٹ لسٹ‘ کی طرف واپسی پاکستان کی بڑی کامیابی ہے،وزیر مملکت حناربانی کھر اور وزارت خارجہ کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہتا ہوں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی جانب سے تمام شرائط پوری کرنے کے فیٹف کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے اور قوم کو مبارک دی ہے،وزیر اعظم نے تمام حکومتی اداروں، شخصیات اور متعلقہ ٹیم کو مبارک دیتے ہوئے کہاہےکہ آپ سب کی کاوشیں رنگ لائی ہیں، انہوں نے کہا کہ فیٹف سے متعلق تشکیل کردہ ’’بنیادی سیل‘‘ اس میں شامل فوجی اور سول قیادت اور ٹیم کی کاوشیں لائق تحسین ہیں، یہ کریڈٹ انہیں جاتا ہے جو مسلسل اس قومی کاوش کے لئے کام کر رہے تھے،  وزیر اعظم نے کہاکہ پاکستان کی جیت کے لئے کام کرنے والی تمام ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، فیٹف کا بیان پاکستان کی عالمی ساکھ کی بحالی کا اعتراف ہے،ان شاءاللہ، ایسی مزید خوشخبریاں آنے والے وقت میں پاکستان کا مقدر بنیں گی۔

وائٹ لسٹ میں پاکستان کی واپسی سے معاشی و اقتصادی صورت حال کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔