تھپڑکھانے کے بعد کیسا محسوس کر رہے ہیں؟۔۔بچے کا فرانسیسی صدر سے معصومانہ سوال

Jun 18, 2021 | 21:30:PM
تھپڑکھانے کے بعد کیسا محسوس کر رہے ہیں؟۔۔بچے کا فرانسیسی صدر سے معصومانہ سوال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ؒ(24 نیوز)فرانسیسی صدر کے لاسوم صوبے کے دورے کے دوران ایک بچے نے انہیں ایک حیران کن سوال پوچھ کر نہ صرف حیران بلکہ شرمندہ کر دیا۔ بچے نے معصومانہ لہجے میں پوچھا کہ جناب صدر ایک شہری سے تھپڑ کھانے کے بعد اب آپ کے مزاج کیسے ہیں؟۔
خیال رہے کہ فرانسیسی صدر عمانویل میکروں کو ملک کے جنوب مشرق میں تائین ہرمیٹیج میونسپلٹی کے دورے کے دوران ایک شخص نے تھپڑ مار دیا تھا۔فرانسیسی اخبار نے خبر دی کہ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب میکرون خطے کے بوائس ڈی پکارڈی قصبے کے ایک سکول کا دورہ کر رہے تھے۔


 ایک طالب علم نے ٹیلی ویژن کیمروں کے سامنے کھڑے ہو کر بات کرنے کیلئے اجازت طلب کرنے خاطر انگلی اٹھائی۔ اس نے پوچھا کیا آپ تھپڑ کھانے کے بعد ٹھیک ہیں؟۔صدر میکرون نے مسکراتے ہوئے جواب دیا اوہ میں ٹھیک ہوں ، یہ تفریح نہیں تھی اور یہ اچھی بات نہیں ہے۔
پھر انہوں نے بچے کو مزید کہا کہ کسی کو اس طرح تھپڑ مارنا کبھی بھی اچھا نہیں ہوتا ، یہاں تک کہ سکول کے صحن میں بھی یہ اچھا نہیں ہے۔ جس نے مجھے تھپڑ مارا وہ ٹھیک نہیں تھا۔

یاد رہے کہ چند روز قبل ایک تقریب میں عوام سے مصافحہ کے دوران ایک شخص نے فرانسیسی صدر کو تھپڑ مار دیا تھا ۔اس کے بعد عدالت نے اس شخص کو 4ماہ قید کی سزا کا حکم دیا تھا۔