بلاول سیلفیاں بنوانے میں مصروف۔۔ سکولوں میں کتے گھوم رہےہوتے ہیں۔۔شبلی فراز

Jun 18, 2021 | 21:14:PM
بلاول سیلفیاں بنوانے میں مصروف۔۔ سکولوں میں کتے گھوم رہےہوتے ہیں۔۔شبلی فراز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 
ؒ(24 نیوز)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شبلی فرازنے پیپلزپارٹی پر تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ سندھ میں ترقی نظرنہیں آتی اسکولزمیں کتے گھوم رہے ہیں،بلاول بھٹو سیلفیاں بنوانے میں مصروف ہیں ۔
جمعہ کوپاکستان اسٹینڈرڈ اینڈ کنٹرول اتھارٹی(پی ایس کیو سی اے) میں خطاب اور میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان جب اپنی پہلی تقریر کرنے آئے تب بھی اپوزیشن نے سننے نہیں دی۔ بجٹ کی تقریر کے دوران شورشرابا کیا۔ اپوزیشن وزیراعظم اور فنانس منسٹر کو بات کرنے نہیں دیتی۔

انہوں نے کہاکہ حکومت کبھی نہیں چاہتی کہ ایوان فعال نہ ہو ۔تیس برسوں سے ملک پر براجمان لوگوں نے ملک کو کہاں پہنچا دیا ہے۔ اسمبلی میں جو ہورہا ہے ہم 90 کی دہائی سے دیکھ رہے ہیں،ایک پارٹی کی لیڈرشپ کوبچانے کے لیئے ایوان کوہائی جیک کرنامناسب نہیں۔اپوزیشن والے ہر ایشو پر شور اور ہنگامہ شروع کردیتے ہیں۔اپوزیشن میں ٹرانسپرنسی اورا ہلیت کا فقدان ہے۔سندھ میں کچھ معیارنہیں ہے، پانی کی قلت ہے۔انہوں نے کہاکہ عوامی نمائندوں کو عوام منتخب کرتے ہیں۔منتخب نمائندوں کی کوالٹی عوام کو طے کرنا ہوتی ہے۔عوام کا کام منتخب کرنا ہوتا ہے اور نمائندے جوابدہ ہوتے ہیں۔اسمبلی میں ہنگامہ آرائی اور شورشرابے کا سلسلہ نوے کی دہائی سے شروع ہوا،ن لیگ اور پیپلزپارٹی نے شروع کیاتھا۔
 شبلی فرازنے کہاکہ پاکستان اسٹیڈرڈ اینڈ کوالٹی اتھارٹی کے دفتر میں اجلاس ہوا،اجلاس میں گاڑیوں کی مینوفیکچرنگ کے حوالے سے تفصیلی بات ہوئی ہے۔سب سے پہلے ترجیح گاڑیوں کی سیفٹی کے حوالے سے ہے۔اسٹار ریٹنگ سسٹم بھی شروع کرنے والے ہے۔صارف کو پتہ ہونا چاہئے کہ پروڈکٹ کتنے اسٹار ہے۔انہوں نے کہاکہ پی ایس کیو سی اے کے مستقبل کے بارے میں بات ہوئی ہے۔166اسٹینڈرڈزہیں،ایک گاڑیوں کاہے ان کے اسٹینڈرزجوہونے چاہئیں وہ نہیں ہیں،مختلف مرحلوں سے گزرکر یہ اداراکوالٹی کویقینی بناتاہے۔کرپشن کابھی خاتمہ کریں گے۔بڑی سہولت دی جائے گی۔جوامپورٹ چیزیں ہیں ان کوبھی کمپیوٹرائزڈ کریں گے۔افرادی قوت کے مسائل بھی ہیں۔مقصد عوام کوعالمی معیارکی چیزیں مناسب قیمت میں عوام تک پہنچائیں۔سیفٹی میئرزکومزید بہتربنائیں گے۔کوالٹی کسی بھی پارٹس کی ہواس کوبہتربنائیں گے
 یہ بھی پڑھیں۔