پی پی 38 ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا

Jun 18, 2021 | 19:32:PM
پی پی 38 ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا لگ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)پی پی 38 سیالکوٹ ضمنی انتخابات میں الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے امیدوار قیصر بریار کے کاغذات مسترد کردیئے۔قیصر بریار کے کاغذات دہری شہریت رکھنے پر مسترد کئے گئے ، پی ٹی آئی امیدوار کو دو دن کے اندر اپیل دائر کرنے کی مہلت دیدی گئی۔
پی ٹی آئی کے امیدوار قیصر بریار کاکہناہے کہ برطانوی شہریت چھوڑ چکا ہوں ،ہم الیکشن ٹربیونل میں جائیں گے اور فیصلہ ہمارے حق میں ہو گا ، قیصر بریار نے کہاکہ آن لائن ریکارڈ موجود ہے صرف مہر نا ہونے کی وجہ سے کاغذات مسترد کئے گئے،قانون کے مطابق اب برطانوی کاغذات پر مہر نہیں لگتی۔
پی ٹی آئی امیدوار قیصر بریار کے خلاف چودھری بشارت کاہلوں ایڈووکیٹ نے ریٹرننگ آفیسر کے سامنے دلائل دیئے۔درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت قیصر اقبال بریار الیکشن میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہیں۔ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق کاغذات نامزدگی داخل ہونے سے قبل غیر ملکی شہریت منسوخی کا پراسس مکمل ہونا ضروری ہے۔ سپریم کورٹ کے فیصلہ کے مطابق غیر ملکی شہریت منسوخ کرنے کی درخواست دینا کافی نہیں۔
واضح رہے کہ پی پی 38 میں ضمنی الیکشن 28 جولائی کو شیڈول ہیں۔یہ سیٹ پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رکن صوبائی اسمبلی کی وفات کے بعد خالی ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: منہ ٹیڑھا کرکے انگریزی بولنے سے کرپشن کے داغ نہیں دھلتے۔۔حماد اظہر کا بلاول کو جواب