میرا پسندیدہ سیاستدان کون ہے ؟ اداکارہ نمرہ نے بتا دیا

Jun 18, 2021 | 16:41:PM
میرا پسندیدہ سیاستدان کون ہے ؟ اداکارہ نمرہ نے بتا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (مانیٹرنگ ڈیسک ) اداکارہ نمرہ خان نے نواز شریف کو عمران خان اور آصف زرداری کے مقابلے میں اپنا پسندیدہ سیاستدان قرار دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ نمرہ خان حال ہی میں نجی چینل کے شومیں شرکت کی جہاں میزبان نے ان سے ملک کے تین بڑے سیاستدانوں مسلم لیگ (ن) کے نواز شریف، پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والے سیاستدان آصف زرداری اور وزیراعظم عمران خان کا نام لے کر پوچھا کہ ان میں سے کون سے سیاستدان آپ کے پسندیدہ ہیں؟


میزبان کے سوال کے جواب میں اداکارہ نمرہ خان نے آصف زرداری اور عمران خان کے مقابلے میں نواز شریف کو اپنا پسندیدہ سیاستدان قرار دیا اور اس کی وجہ بتائی کہ لاہور بہت خوبصورت ہے۔


یہ بھی پڑھیں:عمران خان بزدل وزیراعظم ۔۔ انصاف نہ ملا تو اگلا ہدف اسلام آباد ہو گا۔ طاہر القادری