فرحان اختر کی فلم ’طوفان‘ 16 جولائی کو ریلیز ، ٹریلر جاری

Jun 18, 2021 | 10:19:AM
فرحان اختر کی فلم ’طوفان‘ 16 جولائی کو ریلیز ، ٹریلر جاری
کیپشن:  بالی ووڈ اداکارفرحان اختر  (فائل فوٹو)

(ویب ڈیسک) بھارتی فلم انڈسٹری کے اداکارفرحان اختر کی آنے والی فلم ’طوفان‘ 16 جولائی کو ’امیزون پرائم ویڈیو‘ پرریلیز ہوگی۔ اس فلم کا ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے۔

بھارتی اخبار کی ویب رپورٹ کے مطابق راکیش اوم پرکاش میہرا کی ہدایت کاری میں بنی فلم طوفان میں فرحان اختر باکسر کا کرداراداکرتے ہوئے نظرآئیں گے۔یہ فلم پہلے 21 مئی کو ریلیزہونے والی تھی، لیکن ریلیز کی تاریخ کورونا وبا  کی وجہ سے آگے بڑھادی گئی تھی۔

فرحان نے سوشل میڈیا پر فلم ریلیز کی نئی تاریخ کی معلومات شیئر کی ہے۔فرحان اختر نے ٹویٹر اورانسٹاگرام پر لکھا ہےکہ نرمی، محبت اور خوبصورت لوگوں کی جدوجہد کیلئے وقف ہماری فلم ’طوفان‘ 16 جولائی کو ریلیز ہوگی۔ریتک روشن نے فرحان کے پوسٹ پر کمنٹ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ’ اس کا انتظارنہیں کرسکتا‘۔فلم طوفان میں فرحان اختر کے علاوہ  نامور اداکار پریش راول، سپریا پاٹھک کپور، مرنال ٹھاکر اورحسین دلال بھی نظرآئیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی کنگز نے اہم میچ میں لاہور قلندرز کو 7 رنز سےشکست دیدی