پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اشتہاری قرار،دائمی وارنٹ گرفتاری جاری

Jul 18, 2026 | 11:19:AM
پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب اشتہاری قرار،دائمی وارنٹ گرفتاری جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حاشر وڑائچ)پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کو اشتہاری قرا ردیتے ہوئے ان کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری ہوگئے۔
اسلام آباد سیشن کورٹ میں 26 نومبر احتجاج کیس کی سماعت ہوئی،جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی نے کیس پر سماعت کی.

عدالت کی مسلسل طلبی کے باوجود عمر ایوب غیر حاضر رہے جس پرعدالت نے پی ٹی آئی راہنما عمر ایوب کو اشتہاری قرار دے دیا اوران کےدائمی وارنٹ گرفتاری بھی عدالت کی جانب سے جاری کر دیئے گئے۔
واضح رہے کہ عمر ایوب پر تھانہ سیکرٹریٹ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی ودیگر دفعات کے تحت مقدمہ درج ہے۔