مون سون بارشوں سے نقصانات،NDMAنے رپورٹ جاری کردی، 193 افراد جاں بحق

Jul 18, 2025 | 22:22:PM
مون سون بارشوں سے نقصانات،NDMAنے رپورٹ جاری کردی، 193 افراد جاں بحق
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)مون سون بارشوں سے 26 جون سے 17 جولائی تک کے نقصانات کی تفصیلات پر نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے )نے رپورٹ جاری کر دی۔ ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 193 افراد جاں بحق، 544 زخمی ہوئے۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 15افراد جاں بحق ہوئے جن میں8 بچے بھی شامل ہیں، اسکے علاوہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں 53 افراد زخمی ہوئے۔
 تفصیلات کے مطابق مون سون بارشوں کے باعث ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 193 افراد جاں بحق، 544 زخمی ہوئے۔پنجاب میں سب سے زیا دہ 114 افراد جاں بحق، 437 زخمی ہوئے۔صوبہ خیبرپختونخوا میں40 اموات، 57 زخمی ہوئے۔ صوبہ سندھ میں21 افراد جاں بحق، 40 زخمی ہوئے ۔بلوچستان میں 16 اموات ہوئیں، زخمیوں کی تعداد 4 ہے۔آزاد کشمیر اور اسلام آباد میں 1 1 افراد جاں بحق ہوئے۔ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران79 گھروں کو نقصان پہنچا۔67 مویشی پانی میں ڈوب گئے۔مجموعی طور پر اب تک689 گھروں کو نقصان پہنچا ۔مجموعی طور پر اب تک 193 مویشی پانی میں بہہ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اے آئی ’کونٹینٹ‘ میں نقائص کی شکایت عام،انسان غلطیاں ٹھیک کرکے لاکھوں  کما ئیں گے