چینی سفارتخانے کی صوبے شانشی میں کامیابی سے تربیت مکمل کرنیوالے پاکستانی زرعی گریجویٹس کو مبارکباد
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) چینی سفارتخانے نے کامیابی سے تربیت مکمل کرنے والے پاکستانی زرعی گریجویٹس کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ خدا کرے کہ یہ باصلاحیت نوجوان پاکستان کی زرعی جدید کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں۔
تفصیلات کے مطابق تہنیتی پیغام چینی سفارت خانے کی جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کیا گیا ہے جس میں چینی صوبے شانشی میں کامیابی سے تربیت مکمل کرنے پر پاکستانی زرعی گریجویٹس کے پہلے بیچ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد دی گئی ہے ۔پیغام میں مزید کہا گیا ہے کہ خدا کرے کہ یہ باصلاحیت نوجوان پاکستان کی زرعی جدید کاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کریں اور یہ با صلاحیت نوجوان چین اور پاکستان کے درمیان زرعی تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کریں۔
یہ بھی پڑھیں: اے آئی ’کونٹینٹ‘ میں نقائص کی شکایت عام،انسان غلطیاں ٹھیک کرکے لاکھوں کما ئیں گے