حد سے زیادہ پروٹین، دل کیلئے نقصان دہ قرار

Jul 18, 2025 | 10:46:AM
حد سے زیادہ پروٹین، دل کیلئے نقصان دہ قرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)کیا آپ دن میں کئی بار گوشت یا انڈے کھاتے ہیں، یہ سوچ کر کہ پروٹین صحت کے لیے فائدہ مند ہے؟ تو ذرا ٹھہر جائیں۔

 ایک حالیہ تحقیق کے مطابق، حد سے زیادہ پروٹین لینا دل کی صحت کے لیے خطرے کی گھنٹی ہو سکتا ہے۔

 ماہرین نے ایک نئی تحقیق میں انکشاف کیا ہے کہ اگر روزانہ کی کیلوریز کا 22 فیصد صرف پروٹین سے حاصل ہو رہا ہو، تو یہ شریانوں کے سکڑنے اور بند ہونے جیسے امراض کا باعث بن سکتا ہے۔

تحقیق کے مطابق، گوشت اور انڈوں میں موجود ایک خاص امائنو ایسڈ ’لیوسین‘، جسم کے مدافعتی خلیوں پر منفی اثر ڈالتا ہے اور شریانوں میں مواد کے جمع ہونے کا عمل تیز کر دیتا ہے۔

یہ تحقیق جرنل ”نیچر میٹابولزم“ میں شائع ہوئی ہے، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ زیادہ پروٹین استعمال کرنے والے افراد کو دل کی بیماریوں کا خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

دل کے ماہر ڈاکٹر سٹیفن ٹینگ، جو اس تحقیق کا حصہ نہیں تھے، کا کہنا ہے کہ اگرچہ یہ تحقیق ابھی ابتدائی مراحل میں ہے، لیکن یہ ہمارے موجودہ غذائی رجحانات پر سوال اٹھاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نتائج اس جانب اشارہ کرتے ہیں کہ زیادہ تر ماہرینِ قلب اب پلانٹ بیسڈ ڈائٹ (پودوں سے حاصل کردہ غذا) کو ترجیح دے رہے ہیں۔

پروٹین کا استعمال صحت مند زندگی کے لیے ضروری ہے، لیکن ہر چیز کی طرح اعتدال ضروری ہے۔

 روزانہ اپنی غذا میں متوازن مقدار رکھنا، اور جانوروں کی بجائے پودوں سے حاصل کردہ پروٹین پر توجہ دینا دل کی صحت کے لیے بہتر ثابت ہو سکتا ہے۔