پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل انیس ٹی ٹوئنٹی میچئز کھیلے گی

Jul 18, 2023 | 13:01:PM
پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل انیس ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف دس اضافی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) پاکستانی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل انیس ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گی۔ نیوزی لینڈ کے خلاف دس اضافی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم 24۔2023 ء کے سیزن کے دوران  نیوزی لینڈ کے خلاف دس اضافی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی۔ یہ اس حکمت عملی کا حصہ ہے جس کا مقصد پاکستانی کرکٹ ٹیم کو 2024 ء کے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل تیاری کے بہترین مواقع فراہم کرنا ہے۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں 14 دسمبر سے 7 جنوری تک آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تین میچ کھیلنے کے بعد نیوزی لینڈ پہنچے گی جہاں وہ پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلے گی جو دراصل ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے اس کی تیاریوں کا آغاز ہوگا۔ یہ پانچ میچز12 سے21 جنوری تک کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  امریکا کا مشرق وسطیٰ میں اضافی ایف 16 اور ایف 35 طیارے بھیجنے کا اعلان
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورۂ نیوزی لینڈ کے جواب میں نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم اپریل 2024ء میں پاکستان کا دورہ کرے گی جس میں وہ پانچ ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچز کھیلےگی۔