پنجاب کا وزیراعلیٰ کو ن ہوگا ؟؟تحریک انصا ف نے فیصلہ کرلیا

Jul 18, 2022 | 19:47:PM
تحریک انصاف ، پارٹی
کیپشن: تحریک انصاف پارٹی پرچم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیرصدارت پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے ضمنی انتخابات کے نتائج پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کورکمیٹی کو مبارکباددی ۔
تفصیلات کے مطابق کورکمیٹی اجلاس میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے پارٹی رہنماوں کو آئندہ الیکشن کی تیاری کرنے کی ہدایت کردی۔ کور کمیٹی کے اجلاس میں پرویز الہٰی کی بطور وزیراعلی پنجاب امیدوار کی توثیق کی گئی۔ 22 تاریخ کو پنجاب میں حکومت بنانے اور اپنا بیانیہ جارحانہ انداز سے جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا گیا۔عمران خان نے اس موقع پر کہا کہ پوری ٹیم نے پنجاب کے الیکشن میں بھرپور محنت کی۔چیئرمین تحریک انصاف نے کہا کہ نوجوانوں نےدھاندلی کو روکنے میں اہم کردار ادا کیا،عوام نے پہلے کی طرح اب بھی ان چوروں کو مسترد کر دیا،قوم جاگ اٹھی ہے۔
سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے میڈیا گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اجلاس میں فیصلہ ہوا ہے کہ 22 تاریخ کو پنجاب میں حکومت بنائی جائے گی،پرویز الہٰی وزیراعلی پنجاب کے امیدوار ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں:ملکی مسائل کا واحد حل شفاف الیکشن ہیں ،عمران خان