تحریک انصاف نے پنجاب میں جلسوں کا اعلان کردیا

Apr 14, 2024 | 22:07:PM
 تحریک انصاف نے پنجاب میں جلسوں کا اعلان کردیا
کیپشن: تحریک انصاف کے کارکن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(طیب سیف)پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب میں جلسوں کا اعلان کردیا،پنجاب میں 21 تاریخ کے بعد جلسوں کی شروعات ہو گی۔

جلسوں کیلئے پنجاب کی قیادت پر مشمل کمیٹی بنادی گئی،کمیٹی جلسوں کیلئے تمام حکمت عملی ترتیب دے گی،حماد اظہر نے کمیٹی میں شامل اراکین کے ناموں کا اعلان کردیا

کمیٹی میں ریحانہ ڈار،مہربانو قریشی،زرتاج گل،سیمابیہ طاہر، کنول شوذب شامل ہیں،حافظ حامد رضا،مونس الہی،میجر طاہر صادق، شیخ وقاص اکرم،ملک عامر ڈوگر بھی کمیٹی کا حصہ ہیں،کمیٹی میں سلمان اکرم راجہ،زلفی بخاری ،زین قریشی،احمد چھٹہ،ملک احمد خان بچھڑ،معین قریشی،میاں اسلم اقبال شامل ہیں ۔

شوکت بسرا،شبیر قریشی،عون عباس بپی ،رائے حسن نواز ،مہر عبدالستار،اعجاز منہاس،شاداب جعفری،زبیر نیازی بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عادل راجہ کو ابتک کا بڑا جھٹکا لگ گیا