آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اگست کے آخری ہفتے میں متوقع

Jul 18, 2022 | 16:54:PM
پاکستان اور آئی ایم ایف ، مذاکرات
کیپشن: پاکستان اور آئی ایم ایف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان بات چیت جاری ہے ،اس حوالے سے آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس اگست کے آخری ہفتے میں متوقع ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اس پر بات چیت جاری ہے،پاکستان کو وعدے کے مطابق پیشگی شرائط پر عمل کرنا ہوگا۔پاکستان پیشگی شرائط پر عمل درآمد میں تاخیر کا متحمل نہیں ہو سکتا۔ان شرائط پر عمل درآمد کے بعد آئی ایم ایف کا بورڈ معاہدے کی منظوری دے گا۔
آئی ایم ایف کی جانب سے شرائط میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا ازخود تعین ہونا شامل ہے،پیٹرولیم مصنوعات پر ٹیکسوں سے متعلق شرائط پر عمل درآمد ضروری ہے،نیپرا کے فیصلوں پر فوری عملدرآمد اسٹاف لیول معاہدے کا حصہ ہے، فیول ایڈجسٹمنٹ کے فیصلے پر بلا تاخیر عمل درآمد بھی آئی ایم ایف کی شرائط میں شامل ہے ۔ذرائع کے مطابق ماضی میں معاہدوں کی خلاف ورزیاں اور پالیسی اقدامات سے انحراف کیا گیا،فروری 2022 کے بعد پاکستان کا آئی ایم ایف پروگرام مسائل کا شکار ہوا،اصلاحات میں تین ماہ کی تاخیر سے معیشت کو بہت نقصان پہنچا، گورننس میں بہتری کیلئے نیب سمیت احتساب کے اداروں کا جائزہ لینا ضروری ہے۔
ذرائع کے مطابق صوبائی اینٹی کرپشن کے محکموں کو بھی مزید موثر بنانا ہوگا،پاکستان بجٹ میں مختص کردہ سبسڈیز ہی دے سکتا ہے،مہنگائی اور بیرونی مالیاتی دباو ایک عالمی مسئلہ ہے، آئی ایم ایف مختلف ملکوں کی معیشت میں استحکام کے بعد چلا جاتا ہے،پاکستان ان چند ممالک میں سے ہے جو بار بار آئی ایم ایف سے رجوع کرتا ہے، آئی ایم ایف کو پاکستان میں مجوزہ نگران حکومت سے مذاکرات میں کوئی اعتراض نہیں۔پاکستان سعودی عرب سے ایس ڈی آر کوٹہ کے تحت فنڈز حاصل کر سکتا ہے،سعودی عرب اپنے آئی ایم ایف قرض کا کوٹہ پاکستان کو منتقل کر سکتا ہے، ایسی مثالیں ماضی میں موجود ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: گھی اور آئل کی قیمتوں میں بڑی کمی کر دی گئی