پشاور کے علاقے حیات آباد میں موبائل چھیننے کی انوکھی واردات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک رحمان) پشاور کے علاقے حیات آباد میں موبائل چھیننے کا انوکھا واقعہ سامنے آیا ہے۔موبائل سنیچر ایک خواجہ خواجہ سرا نکلا۔
حیات آباد پولیس کے مطابق شہری سے گن پوائنٹ پر موبائل فون اور رقم چھیننے کے دوران واقعہ پیش آیا۔ اس واردات کے بعد پتہ چلا کہ اسلحہ کے زور پر شہری کو لوٹنے والا موبائل سنیچر خواجہ سرا تھا۔ جس نے کپڑے بھی خواتین کے پہن رکھے تھے۔ اس واردات کی شکایت ملنے پر پولیس نے ہنی نامی خواجہ سرا کو گرفتار کر لیا۔پولیس نے خواجہ سرا کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کر دی۔
یہ بھی پڑھیئے: مرد کا حلیہ بنا کر چوریاں کرنے والی دو لڑکیاں سامنے آ گئیں
