پولیس کا ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن،11ڈاکوؤں نے سرنڈر کردیا

Jan 18, 2026 | 22:05:PM
پولیس کا ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن،11ڈاکوؤں نے سرنڈر کردیا
کیپشن: 11ڈاکوؤں نے سرنڈر کردیا
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(محمد اسلم)روجھان کے کچہ عمرانی، سکھانی اور کچہ کراچی کے علاقوں میں پولیس کا ڈاکوؤں کے خلاف بڑا آپریشن جاری ہے،پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے ڈاکوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،11ڈاکوؤں نے خوف کے باعث پولیس کے سامنے سرنڈر کردیا۔

 ڈی پی او راجن پور محمد عمران کے مطابق آپریشن کے دوران ڈاکوؤں کے ٹھکانوں پر ڈرون کے ذریعے گولا باری کی گئی جس کے نتیجے میں انتہائی مطلوب عمرانی گینگ کے 11 ڈاکوؤں نے خوف کے باعث پولیس کے سامنے ہتھیار ڈال دیے۔

 سرنڈر کرنے والے ڈاکو بھاری اسلحے سمیت پولیس تحویل میں لے لیے گئے ہیں جو اغوا، قتل اور ڈکیتی کے درجنوں مقدمات میں مطلوب تھے۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ڈاکوؤں کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی جبکہ ڈاکوؤں کے ٹھکانے اور بنکرز تباہ کر دیے گئے ہیں۔

 مزید ڈاکوؤں کو گرفتاری دینے کی وارننگ دی گئی ہے، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کرکٹ کی دنیا کی حیران کن خبر۔۔5 بالرز جنہیں کبھی چھکا نہیں لگا ؟