مساجد کے وظیفہ لینے سے انکار کرنے والے اماموں کے نام بھی فہرستوں میں شامل ہیں، جے یو آئی کا الزام
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) جمعیت علما اسلام نے الزام لگایا ہے کہ پنجاب میں آئمہ مساجد کے اعزازیہ کے نام پر جعلی فہرستیں تیار کی گئیں۔ حافظ غضنفر عزیز
جمعیت علما اسلام کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہمیں معلوم نہیں کہ پنجاب کی وزیراعلیٰ عوام کو بے وقوف بنا رہی ہیں یا انتظامیہ وزیر اعلیٰ کو بیوقوف بنا رہی ہے۔
ے یو آئی پنجاب نے کہا، آئمہ مساجد کے اعزازیہ کا جعلی پن بے نقاب ہوگیا ۔ پنجاب حکومت کا ساٹھ ہزار آئمہ مساجد کو اعزازیہ فراہم کرنے کا دعوی غلط نکلا۔
جے یو آئی پنجاب کے حافظ غضنفر عزیز نے کہا صوبہ بھر میں اعزازیہ لینے سے انکار کرنے والوں کے نام بھی فہرستوں میں شامل کردئیے گئے ہیں اور کئی مقامات پر آئمہ مساجد کی فہرستوں میں ایک ہی مسجد کا نام متعدد بار ڈال کر گنتی پوری کرنے کی کوشش کی گئی۔
جمعیت علما اسلام کے ترجمان نے الزام لگایا کہ سرکاری مساجد کے آئمہ کے نام بلا اجازت شامل کئے گئے۔ یہ لوگ اب وصولی سے انکاری ہیں۔ حکمران اعزازیہ کے نام پر مساجد کو کنٹرول میں لینے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔ اعزازیہ کھوئی ہوئی مقبولیت بحال کرنے کی ناکام کوشش کے سوا کچھ نہیں۔