وزیراعلی مریم نواز کا سہولت بازار ،سستی،معیاری اشیاء اور ہزاروں روزگار

Jan 18, 2026 | 12:41:PM
وزیراعلی مریم نواز کا سہولت بازار ،سستی،معیاری اشیاء اور ہزاروں روزگار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پنجاب حکومت کے سہولت بازار منصوبے سے روزگار کے مواقع پیدا ہو گئے، عوام کو سستی اشیاء کی باسہولت فراہمی ہونے لگی۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کے سہولت بازار پراجیکٹ سے55 ہزار خاندانوں کے گھرمیں چولہا جلنے لگا، پنجاب بھر میں 46 سہولت بازاروں میں 9200 لوگوں کو باعزت روزگار مل گیا۔

سہولت بازارو ں میں ایک سال کے دوران ساڑھے 8کروڑ افراد کی آمد ہوئی،ساڑھے 42 کروڑ روپے کی خریداری کی گئی، سہولت بازاروں میں سبزیوں اور پھلوں سمیت 13اشیائے خورونوش ہول سیل نرخ پر فراہم کی گئیں، جس سے صارفین کو 11کروڑ روپے کی بچت ہوئی۔

وزیرآباد،چونیاں، جڑانوالہ، چنیوٹ،خانیوال، بھلوال، پتوکی، اوکاڑہ اورمظفر گڑھ کے سہولت بازاروں میں سستی اور معیاری اشیاء فراہم کی گئیں۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے مزید 30 نئے سہولت بازار 30 جون تک مکمل کرنے کا ہدف مقرر کردیا ہے، انہوں نے سہولت بازاروں کو بتدریج پنجاب کی ہر تحصیل میں قائم کرنے کے لئے اقدامات تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:طالبان رجیم میں افغان شرپسند وسطی ایشیا کے بعد یورپ کیلئے بھی سنگین سکیورٹی خطرہ

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے کہا ہے کہ سہولت بازاروں سے سستی اور معیاری اشیائے خورونوش کی آسان فراہمی ممکن ہوئی ، پنجاب کے ہر شہری کو سستی اور معیاری اشیاء مہیا کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔