گل پلازہ آتشزدگی ؛وزیراعلیٰ سندھ نے فوری انکوائری کی ہدایت کردی

فائر سیفٹی قوانین پر سختی سے عملدرآمد اورغفلت ثابت ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی ہدایت

Jan 18, 2026 | 10:09:AM
 گل پلازہ آتشزدگی ؛وزیراعلیٰ سندھ نے فوری انکوائری کی ہدایت کردی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے گل پلازہ , شائننگ پلازہ میں آتشزدگی کے واقعے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے کمشنر کراچی کو واقعے کی فوری انکوائری کی ہدایت کردی۔
وزیراعلیٰ سندھ سیدمرادعلی شاہ نے آگ کے باعث جانی نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عمارت میں فائر سیفٹی انتظامات کی جانچ کی جائے ۔

یہ بھی پڑھیں:خطے کی صورتحال پر گول میز کانفرنس بلائی جائے؛محمود خان اچکزئی
وزیراعلیٰ سندھ نے فائر سیفٹی قوانین پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دیتے ہوئے کہاکہ غفلت یا لاپرواہی ثابت ہونے پر ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کی جائے،انہوں نے زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے اورکراچی کی کمرشل عمارتوں میں فائر سیفٹی آڈٹ فوری کرانے کی بھی ہدایت کی ہے۔