خطے کی صورتحال پر گول میز کانفرنس بلائی جائے؛محمود خان اچکزئی

 بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں پر پابندی غیرانسانی،آئین ایک وعدہ ہے اسے توڑا گیا تو رشتے خراب ہوں گے

Jan 18, 2026 | 09:49:AM
خطے کی صورتحال پر گول میز کانفرنس بلائی جائے؛محمود خان اچکزئی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اپوزیشن اتحاد تحریک تحفظ آئین پاکستان کے رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے کہاہے کہ آئین ایک وعدہ ہے ، اسے توڑا گیا تو رشتے خراب ہوں گے۔
اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی نے جامشورو میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کی ملاقاتوں پر پابندی غیرانسانی ہے، حکمرانی میں حصہ اور تمام زبانوں کا احترام چاہیے ،خارجہ پالیسی پارلیمنٹ بنائے ،اور خطے کی صورتحال پر گول میز کانفرنس بلائی جائے ۔
بعدازاں حیدرآباد میں میڈیا سے گفتگو میں اپوزیشن لیڈر محمود خان اچکزئی  کاکہناتھاکہ  کھوٹے سکوں کو ہٹانے کیلئے تحریک چلانا ضروری ہے، نظام اچھا ہے پر چلانا نہیں چاہتے، بس نیت ہونی چاہیے، ملک کو چلانے کیلئے سب قوموں کو حصہ دیں تو ملک چل جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:بانی پی ٹی آئی اور محمود اچکزئی کی دوستی 2 ماہ سے زیادہ نہیں چلے گی:اختیار ولی خان
محمود اچکزئی نے کہا کہ 3 دن کی گول میز کانفرنس میں سب کی مل کر بات سنیں اور ملک کو چلالیں،کسی کو گالی نہیں دینگے ، بس سیاست کر رہے ہیں، نواز شریف اور آصف زرداری کے ساتھ چند کپ چائے کے علاوہ ان کا کوئی ادھار نہیں، نوازشریف اور آصف زرداری جب آئیں گے تو ان کو چائے پلادوں گا۔