دورہ بنگلہ دیش کےلئے 15  رکنی انڈر 19 ویمنز ٹیم کا اعلان

Jan 18, 2024 | 22:34:PM
دورہ بنگلہ دیش کےلئے 15  رکنی انڈر 19 ویمنز ٹیم کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وسیم احمد) دورہ بنگلہ دیش کےلئے 15  رکنی انڈر 19 ویمنز ٹیم کا اعلان کر دیا گیا۔

دروہ بنگلہ دیشن کے لئے قومی انڈر 19 ویمنز ٹیم کی کپتان ماہ نور آفتاب جبکہ لائبہ ناصر نائب کپتان ہوں گی، کھلاڑیوں میں انوشہ ناصر، اریشہ انصاری، ایمان فاطمہ، حلیمہ دعا ظفر، کومل خان وکٹ کیپر، ماہم انیس، میمونہ خالد، مبین احمد، راویل فرحان، ردا اسلم، سمعیہ افسر، زیب النسا اور ذوفیشاں ایاز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم کی ایک  کے بعد ایک شکست، اہم عہدیدار مستعفی ہو گئے

ٹیم مینجمنٹ میں وسیم یوسفی ہیڈ کوچ، عائشہ جلیل ٹیم مینجر، شاکر قیوم اسسٹنٹ کوچ، ذوالفقار بابر سپین باؤلنگ کوچ اور محمد رمضان سٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ شامل ہیں، سہ ملکی ٹی ٹوئنٹی سیریز 24 جنوری سے 2 فروری تک بنگلہ دیش میں کھیلی جائے گی۔