پاکستان پیپلز پارٹی اور جے یو پی (نورانی) کا باضابطہ انتخابی اتحاد اور 8 نکاتی ایجنڈے پر اتفاق

Jan 18, 2024 | 22:29:PM
پاکستان پیپلز پارٹی اور جے یو پی (نورانی) کا باضابطہ انتخابی اتحاد اور 8 نکاتی ایجنڈے پر اتفاق
کیپشن: فوٹو 24 نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان خان) لاہور کے بلاول ہاؤس میں آصف علی زرداری اور جمعیت علمائے پاکستان (نورانی) کے صدر ڈاکٹر صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر نے ملاقات کی جس دوران موجودہ ملکی صورتحال پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے انتخابات سمیت دیگر کئی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر پی پی پی اور جے یو پی (نورانی) نے باضابطہ انتخابی اتحاد اور 8 نکاتی ایجنڈے پر اتفاق کیا۔

8 نکاتی ایجنڈے میں کئی سیاسی اور سماجی مسائل اور باہمی امور کی انجام دہی کیلئے دو رکنی کمیٹی کا اعلان کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیے: تحریک انصاف کی ایک اور وکٹ گر گئی

ملاقات میں باہمی امور کی انجام دہی کیلئے پاکستان پیپلز پارٹی کے جنرل سیکرٹری سید نئیر حسین بخاری اور جے یو پی کے جنرل سیکرٹری سید صفدر شاہ پر مشتمل کمیٹی کی تشکیل پر بھی اتفاق ہوا جو چاروں صوبوں اور آزاد کشمیر کیلئے ورکنگ کمیٹیاں تشکیل دے گی۔

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے رکن چوہدری منظور احمد بھی موجود تھے۔