محکمہ موسمیات کی تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی 

Jan 18, 2024 | 21:16:PM
محکمہ موسمیات کی تیز ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی 
کیپشن: بارش، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا، تاہم بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا،صبح اور رات میں بعض مقامات پر دھند پڑنے کا امکان ہے، چند مقامات پر صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے کا بھی امکان ہے۔
ادھر خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، بالائی اضلاع میں موسم شدید سرد اورمطلع جزوی ابر آلودرہے گا، چارسدہ ، مردان،نوشہرہ ، صوابی ، پشاور، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے،۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا،مری، گلیات اور گر دو نواح میں موسم شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، بہا ولپور ،ساہیوال ، اوکاڑہ ، قصور،لاہور ،سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، جہلم ،منگلا،فیصل آباد، میں شدید دھند سموگ چھائے رہے گی،جھنگ،سرگودھا،منڈی بہاؤالدین، ٹوبہ ٹیک سنگھ،خانیوال ،ملتان ، خان پور میں شدید دھند سموگ چھائے رہے گی،رحیم یار خان ، حافظ آباد ، بھکر ، لیہ،ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں شدید دھند سموگ چھائے رہے گی، صوبے کے بیشتر اضلاع میں دن کے درجہ حرارت معمول سے کم رہیں گے، خطہ پوٹھوہار میں بعض مقامات پر صبح اور رات کے اوقات میں دھند پڑنے کی توقع ہے،صبح کے اوقات میں کہر پڑنے کا بھی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہاہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود ابر آلود رہنے کی توقع ہے، گوادر، قلات ، بارکھان ، کیچ، واشک، نوشکی، پنجگور، خاران، چاغی، کوئٹہ،چمن، پشین اور زیارت میں تیز ہواو¿ں اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے، پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے، اسی طرح سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا، کراچی میں مطلع جزوی ابرآلود رہے گا،جیکب آباد، حیدرآباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی، خیر پور ، کشمور اور پڈعیدن میں دھند سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابر آلود اور موسم شدید سرد رہے گا، کشمیر میں صبح کے اوقات میں کہرا پڑنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ ٹیم کی ایک  کے بعد ایک شکست  اہم عہدیدار مستعفی ہو گئے