چینی کمپنی آنر کا نیا لائٹ سیریز فون متعارف

Jan 18, 2024 | 16:26:PM
اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی آنر نے اپنی میجک سیریز کا  نیا لائٹ فون متعارف کرادیا۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) اسمارٹ فون بنانے والی چینی کمپنی آنر نے اپنی میجک سیریز کا  نیا لائٹ فون متعارف کرادیا۔

آنر میجک لائٹ 6 کو 8۔6 انچ اسکرین کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے، اسے 8 جی بی ریم جبکہ 256 جی بی میموری میں پیش کیا گیا ہے۔

فون کو اینڈرائیڈ 14 کے حامل میجک او ایس 8 کے آپریٹنگ سسٹم میں پیش کیا گیا ہے، اس میں فنگر پرنٹ سینسر سمیت دیگر سیکیورٹی فیچرز بھی دیے گئے ہیں۔ فون کے بیک پر تین کیمرے دیے گئے ہیں، جس میں سے مین کیمرا 50 میگا پکسل جب کہ دوسرا 108 اور تیسرا بھی 50 میگا پکسل دیا گیا ہے۔

اسی طرح فون کے فرنٹ پر 50 میگا پکسل کا طاقتور کیمرا دیا گیا ہے اور کمپنی کا دعویٰ ہے کہ کیمرا ٹیکنالوجی کو اپگریڈ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ٹی آئی رہنماء مراد سعید بھی انتخابات سے دستبراد

آنر میجک لائٹ 6 کو 5300 ایم اے ایچ کی طاقتور بیٹری جب کہ 80 واٹ کے فاسٹ چارجر جب کہ 66 واٹ کے وائرلیس چارجر کے ساتھ متعارف کرایا گیا ہے۔

فون کو ابتدائی طور پر یورپ کے چند ممالک میں فروخت کے لیے پیش کیا گیا ہے، تاہم جلد ہی اسے پاکستان سمیت خطے کے دیگر ممالک میں پیش کیا جائے گا۔ کمپنی نے آنر میجک لائٹ 6 کی قیمت پاکستانی ایک لاکھ 23 ہزار روپے تک رکھی ہے، جسے مناسب قرار دیا جا رہا ہے۔