ایران کی جانب سے پاکستانی خود مختاری پر حملہ غیر متوقع تھا،شیری رحمان

Jan 18, 2024 | 11:13:AM
ایران کی جانب سے پاکستانی خود مختاری پر حملہ غیر متوقع تھا،شیری رحمان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ پاکستان نے ایران کو کافی سوچ سمجھ کر جواب دیا ، ایران کی جانب سے پاکستانی خود مختاری پر حملہ غیر متوقع تھا۔

تفصیلات کے مطابق آپریشن مرگ بر سرمچار سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمٰن کا کہنا تھا کہ پاک ایران سرحد پر کئی سال سے اس قسم کے ایشوز ہوتے رہے ہیں، بہتر ہوگا کہ دونوں ملک اس قسم کے تنازعات کو مزید بڑھنے نہ دیں، پاکستان کے ایران کے ساتھ پرانے روابط ہیں، تعلقات بہتر کرنے کی ضرورت ہے،پاکستان اور ایران دونوں کو اب تحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ ایران کو اگر کچھ خدشات تھے تو وہ پاکستان کو آگاہ کرتا،پاکستان اورایران دونوں کواب تحمل کامظاہرہ کرناچاہیے،پاکستان کے ایران کے ساتھ پرانے روابط ہیں،بہتر ہوگا کہ دونوں ملک اس قسم کے تنازعات کو مزید بڑھنے نہ دیں۔