رونالڈو اور میسی کو آمنے سامنے دیکھنے کیلئے ٹکٹ 1 کروڑ ریال میں فروخت

Jan 18, 2023 | 13:59:PM
رونالڈو اور میسی کو آمنے سامنے دیکھنے کیلئے ٹکٹ 1 کروڑ ریال میں فروخت
کیپشن: کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی دسمبر 2020ء کے بعد اب ریاض میں 19 جنوری کو پہلی بار آمنے سامنے ہوں گے
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کے کلبز کے مابین کھیلے جانے والے دوستانہ میچ کا خصوصی ٹکٹ 1 کروڑ ریال میں فروخت کردیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی کے درمیان ہونے والے دوستانہ میچ کو دیکھنے کیلئے ایک خصوصی ٹکٹ بولی کیلئے پیش کیا گیا جس کی قیمت 10 ملین ریال یعنی 2.66 ملین ڈالرز تک پہنچ گئی تھی۔

میچ کے اس خصوصی ٹکٹ کی بولی 17 جنوری تک جاری رہی۔

اس خصوصی ٹکٹ کو نامور سعودی کاروباری شخصیت مشرف الغامدی نے خریدا۔ اس ٹکٹ کی فروخت سے حاصل ہونے والی رقم سعودی عرب کے احسان فنڈ کے ذریعے فلاحی کاموں کیلئے استعمال کی جائے گی۔

اس خصوصی ٹکٹ کے خریدار کو دوستانہ میچ کے بعد اختتامی تقریب میں شرکت کرنے، ڈریسنگ روم میں داخل ہونے، کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی سے ملنے کا موقع بھی ملے گا۔

واضح رہے کہ کرسٹیانو رونالڈو اور لیونل میسی دسمبر 2020ء کے بعد اب ریاض میں 19 جنوری کو پہلی بار آمنے سامنے ہوں گے۔

 اس دوستانہ میچ میں کرسٹیانو رونالڈو النصر کلب جبکہ لیونل میسی پیرس سینٹ جرمن (پی ایس جی) کی جانب سے کھیلیں گے۔