مریم نواز کی وطن واپسی سمیت دیگر امور پر مشاورت کیلئے رانا ثنا اللہ آج برطانیہ جائیں گے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ برطانیہ کے 5 روزہ دورے پرآج لندن روانہ ہوں گے ۔
وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نجی پرواز سے لندن روانہ ہوں گے ، لندن میں پارٹی قائد نواز شریف اور نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز سے ملاقات کریں گے ، ملاقاتوں میں پارٹی کی تنظیم سازی اور پنجاب کی سیاست پر اہم پارٹی فیصلے لیے جائیں گے ، مریم نواز کی واپسی اور پارٹی کارکنان کو متحرک کرنے کا بھی فیصلہ انہیں ملاقاتوں میں کیے جانے کاامکان ہے جبکہ ن لیگ کے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی مشاورت ہو گی۔
واضح رہے کہ مریم نواز اپنے گلے کی سرجری کے باعث لندن میں مقیم ہیں اور اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ وہ22 جنوری کووطن واپس آ رہی ہیں ۔