تقر ر و تبادلے ،عالیہ شاہد جوائنٹ سیکرٹری اوور سیز پاکستانیز ڈویژن تعینات

Jan 18, 2021 | 23:17:PM
 تقر ر و تبادلے ،عالیہ شاہد جوائنٹ سیکرٹری اوور سیز پاکستانیز ڈویژن تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play


(24نیوز) وفاقی بیورو کریسی میں تقرر و تبادلے کر دئیے گئے ہیں، عالیہ شاہد کو گریڈ 20  میں جوائنٹ سیکرٹری اوور سیز پاکستانیز ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے ۔ 
تفصیلا ت کے مطا بق سیکرٹریٹ گروپ کی عالیہ شاہد سندھ حکومت میں تعینات تھیں۔ ڈپٹی ڈائریکٹر قومی ادارہ خصوصی تعلیم ہما ہلال کی خدمات محکمہ تعلیم بلوچستان کو واپس کر دی گئی ہیں، گریڈ 18 کی ہما ہلال محکمہ تعلیم بلوچستان میں اسسٹنٹ پروفیسر ہیں ۔اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نوٹیفکیشن جاری کر دیئے۔