لاہور کے مختلف علاقوں میں پھر بادل برس پڑے، موسم خوشگوار  

Feb 18, 2026 | 09:01:AM
لاہور کے مختلف علاقوں میں پھر بادل برس پڑے، موسم خوشگوار  
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( 24 نیوز ) لاہور میں صبح سویرے بوندا باندی کے دوپہر میں پھر بادل برس پڑے ،مختلف علاقوں میں رم جھم، موسم خوشگوار ہوگیا۔ 

صوبائی دارالحکومت کے مختلف علاقوں شادمان، جیل روڈ،اور لبرٹی چوک،علامہ اقبال ٹاؤن، شیراکوٹ، یتیم خانہ ، گڑھی شاہو، ایبٹ روڈ، لکشمی چوک، مال روڈ، سول سیکرٹریٹ، ساندہ روڈ، چوبرجی، جیل روڈ کے اطراف میں بوندا باندی ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ صبح اور رات کے اوقات میں سرد رہنے کا امکان ہے۔

 یہ بھی پڑھیں:بھارت سے کرکٹ ورلڈ کپ شفٹ؟سیاسی کشیدگی نے گھنٹیاں بجا دیں!

دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹے میں بلوچستان، ساحلی/بالائی سندھ اور پاڑاچنار میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، اس دوران چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہوئی۔

 محکمہ موسمیات نے ملک کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی  کر دی ۔