اداکارہ اشنا شاہ کا بلڈ ٹیسٹ سین کیلئے اصلی خون کا عطیہ

Feb 18, 2025 | 20:49:PM
اداکارہ اشنا شاہ کا بلڈ ٹیسٹ سین کیلئے اصلی خون کا عطیہ
کیپشن: ادکارہ اشنا شاہ کا بلڈ ٹیسٹ سین کیلئے اصلی خون کا عطیہ
سورس: 24نیوز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(راحیل بیگ)پاکستانی اداکارہ اشنا شاہ نے اپنے ڈرامے ’اے عشقِ جنون‘ کے سیٹ پر شوٹنگ کے دوران اپنا خون دینے کا ثبوت پیش کردیا۔

ڈراما ’الف اللہ اور انسان‘ ، ’ حبس‘ اور ’ پری زاد‘ میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ اشنا شاہ نے سال 2023 میں گولفر حمزہ امین سے شادی کی جس کے بعد سے اداکارہ اکثر بیرونِ ملک گھومتی پھرتی نظر آتی ہیں۔

 ان دنوں اشنا شاہ ڈراما ’اے عشقِ جنون‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آرہی ہیں جس میں وہ پہلی مرتبہ اداکار شہریار منور کے ساتھ  سکرین شیئر کر رہی ہیں،اس ڈرامے میں اشنا شاہ کو ’ایمن‘ جبکہ شہریار منور کو ’راحم‘ نامی کردار میں دیکھا جاسکتا ہے۔

اشنا شاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں وہ اپنے بائیں ہاتھ سے خون دیتی دکھ رہی ہیں لیکن وہ اس سین کیلئے کسی ہسپتال نہیں بلکہ ’اے عشقِ جنون‘ کے سیٹ پر ہیں۔

اداکارہ اس ویڈیو کے آغاز میں یہ کہتی سنائی دیں کہ کہتے ہیں نہ کہ آپ نے کسی پراجیکٹ کو ’خون، پسینہ اور آنسو دیتے ہیں، باقی دو تو دے چکی تھی اب آج خون بھی دے رہی ہوں‘۔

اس ویڈیو میں اداکارہ نے ڈرامے کے سین کیلئے اصل میں خون نکلوایا جس کیلئے سیٹ پر اس کام کا فن رکھنے والے شخص کو بُلایا گیا۔

 اداکارہ نے اس سین میں ٹھیک ویسے ہی کام کیا جیسے ان کے ہدایتکار کہتے گئے لیکن سوئی چبھنے کا درد ان کے چہرے اور ساکن اور خوفزدہ باڈی لینگویج سے دیکھا جاسکتے ہے۔

فینز کی جانب سے مکس تبصرے دیکھنے کو مل رہے ہیں کسی کو اشنا شاہ کا یہ اقدام پسند آیا تو کچھ نے اداکارہ کو ڈرامے کیلئے بے وجہ خون ضائع کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں : اداکارہ کم سائی رون کی موت کی وجہ سامنے آ گئی